مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سے ہزاروں شیعیان اس وقت چہلم امام حسین علیہ السلام کے عظیم الشان مارچ میں شرکت کے لئے ایران پہنچ گئے ہیں۔
زائرین کرام مشہد میں امام رضا علیہ السلام اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی زیارات سے مشرف ہونے کے بعد نجف اشرف روانہ ہوں گے اور اربعین مارچ میں شرکت کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق، زائرین کی خدمت میں ایران کے تمام شہروں اور زائر گزرنے کے راستوں پر موکب کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں پر تمام تر سہولیات موجود ہیں۔
مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زائرین کا کہنا تھا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود جب ہم ایران پہنچ گئے تو ایسا لگا کہ ہم جنت میں پہنچ گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ہم ایرانی حکومت اور زائرین کے خادمین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ